پولیس کا ضلع کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن16ملزمان گرفتار 1رائفل 223بور،2 رائفل 12بور، 1ریپیٹر اور12 پسٹل 30بوربرآمد

گجرات نصراللہ مجید پولیس کا ضلع کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن16ملزمان گرفتار 1رائفل 223بور،2 رائفل 12بور، 1ریپیٹر اور12 پسٹل 30بوربرآمد تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادتتھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان شفیق احمد،فلک شیر، حسنات، محمد عمر زمان، محمد قاسم، عامر کے قبضہ مجموعی طور پر 3 رائفل 223بور،رائفل 12بور، 2 پسٹل 30بور اور9MMپسٹل برآمد کرلیا تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے 5ملزمان سکندر عباس، احسان اللہ، رستم علی، علی عباس اور محمد عرفان کو گرفتار کرکے 4پسٹل اور ایک رائفل 223بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔تھانہ صدرجلالپورجٹاں نے3ملزمان مقبول احمد، اشفاق احمد، محمد نوازکے قبضہ سے 2 پسٹل 30بور اور 32بور ریوالور برآمد کر لیا جبکہ تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے ملزمان حمزہ سے پسٹل اور محمد امجد سے ریپیٹر برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔تھانہ کنجاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار محسن علی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بوربرآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *