پاکستان بھرمیں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بندش کی شکایات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین کی ایپلی کیشن بندش کی شکایات سامنے آگئیں۔رات گئے نجی موبائل فون کمپنی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی خلل کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔

انٹرنیٹ بندش سے متعلق ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق انسٹاگرام صارفین نے آج ایک گھنٹے کے دوران بندش کی تقریباً 86 اطلاعات رپورٹ ، واٹس ایپ صارفین کی صبح 10 بج کر 45 منٹ سے مسائل کی نشاندہی، وائس نوٹ بھیجنے میں مشکلات دیکھنے میں آئیں۔

ڈان ڈیٹیکٹر نے مزید کہا کہ نیٹ ورک فراہم کرنے والے زونگ اور پی ٹی سی ایل نے بھی صبح سے سروسز میں خلل کی اطلاع دی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *