استاد کا عالمی دن اور میم کشف عبیر

استاد وہ عظیم شخصیت ہے جو طالب علم کی ذہنی و جذباتی تربیت کرتے ہوئے اسے زمین سے آسمان تک پہنچا دیتا ہے۔ ایک ننھا بچہ جو قلم اور کاغذ سے ناواقف ہوتا ہے، استاد اسے لفظوں کا علم دیتے ہوئے لکھنے کا فن سکھاتا ہے تاکہ وہ دنیا کو بدلنے کے قابل ہو سکے۔ استاد ہر شاگرد کی شخصیت پر گہرے نقوش چھوڑتا ہے اور زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہونے کے لیے اسے تیار کرتا ہے۔استاد نہ صرف روحانی باپ ہوتا ہے بلکہ ایک ایسا دوست بھی جو شاگرد کی کامیابی میں اپنی کامیابی سے زیادہ خوشی محسوس کرتا ہے۔ میں استاد کے عالمی دن پر میم کشف عبیر کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں اور ان کی محبت، خلوص اور محنت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پیاری میم آپ کی رہنمائی نے میری زندگی بدل دی۔ آپ کے ساتھ گزرا ایک ایک لمحہ میرے لئے ہمیشہ یاد گار رہے گا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ اللّه پاک نے مجھے آپ جیسی استاد سے نوازا۔ آپ نے مجھے نہ صرف اس دنیا اور اس دنیا کے اصولوں سے واقفیت دلائی بلکہ زندگی کو خوبصورت انداز میں جینا سکھایا۔ آپ کا کہا ہوا ایک ایک لفظ میرے لئے انمول موتی کی مانند ہے۔ میری اللّه سے دعا ہے کہ وه آپ کو آپ کی نیکیوں کا بہترین صلہ عطا کریں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ ہر سیکھنے والے کے دل کی ملکہ بنائے رکھے اور آپ کے علم میں مزید اضافہ فرماۓ۔ آپ یوں ہی لوگوں میں علم کی شمع جلاتی ہیں۔ اللّه پاک آپ کو زندگی میں ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔ آمین۔

ایگزیکٹو ممبر: ثمینہ عادل بھلی
(سیالکوٹ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *