عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ والسلام حضرت مولانا رئیس فیض احمد سعیدی مرحوم کی رہائش گاہ سیال کالونی رئیس ہاؤس منعقد ہوئی

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ والسلام حضرت مولانا رئیس فیض احمد سعیدی مرحوم کی رہائش گاہ سیال کالونی رئیس ہاؤس منعقد ہوئی۔ خوبصورت بابرکت محفل عید میلاد النبی کے موقع پر علماء کرام و ثناخوان نے نعت مقبول پیش کیں۔صاحبزادہ رئیس مصطفی سعیدی، قاری رئیس محمدالیاس سعیدی نےخطاب کیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقاے دوجہاں سے محبت ایمان کا حصہ ہے ۔اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم اپنی زندگیوں کو روشن بنا سکتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا کو امن و محبت کی اشد ضرورت ہے۔خاتم الرسل حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام محسن و رحمت انسانیت ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کو رب العزت نے دونوں جہانوں کے لیے رحمت و برکت بناکر بھیجا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام دنیا کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔دنیا کے تمام مسائل کا حل آپ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت طیبہ میں موجود ہے۔قاری رئیس محمد الیاس سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آقاے دوجہاں محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ والہ والسلام رہبر کائنات ہیں۔ آپ ولادت باسعادت دونوں جہانوں کے لیے باعث رحمت ہے آپ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا ذکر حبیب کابہترین ذریعہ ہے۔ میلادمصطفی منانے سے دلوں کوراحت ملتی ہے۔ محفل کے دوسرے سیشن میں محفل سماع منعقد ہوئی، جس میں عمائدین علاقہ اور رئیس فیض احمد سعیدی کے مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی اور محفل میں لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *