کراچی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے وائس چیئرمین اور لائرز فورم کے صدر ابراہیم سومرو سے مختلف سیاسی سماجی شخصیات کی ملاقات، سی ایم ہاؤس کے قربان علی سومرو، محمد اسماعیل سومرو، سیاسی سماجی اور بھٹائی آباد کے بانی گل حسن سومرو نے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ برادری کے امور پر تبادلہ خیال، سومرو برادری کا یکجا ہونا قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کنونشن میں بھی بھرپور شرکت کریں گے۔ محمد ابراہیم سومرو نے کہا کہ برادری کو متحد کرنے کا اہم فریضہ ادا کیا ہے۔ ہم انکے مفادات کا تحفظ اور انکی پریشانیوں کو دور کرنے، برادری کو اہم مقام دلانے کے لئے چیئرمین علی محمد سومرو کی قیادت میں ہر اول دستے کا کام کر رہے ہیں۔ کراچی کنونشن نے مثالیں قائم کردیں اب جامشورو کنونشن اسکا بھی ریکارڈ توڑ دے گا۔ سومرو برادری ملک کے لئے نیک شگون ہے۔ اب ہماری برادری اہم فیصلوں میں بھی کردار ادا کرے گی۔ کراچی میں ہماری الیکشن میں Representation نے اجاگر کردیا ہے کہ ہم جہاں ہوں گے اسکا پلڑا بھاری ہوگا۔ برادری کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کی کس سے وابستگی ہے جہاں مفادات کا مواملہ ہو کسی کے ساتھ زیادتی ہو تو ہم موجود ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کو قانونی تحفظ بھی دیں گے۔ سومرو برادری کا آج کا کنونشن یادگار ہوگا۔ وفد نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔