پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہیں ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم میں ایک اسپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا جائے گا۔ زاہد محمود کی جگہ میر حمزہ یا محمد علی زیر غور ہیں، تاہم میر حمزہ کی فٹنس مسائل کے باعث ان کی شمولیت کا امکان کم ہے
یاد رہے کہ تیسرے ٹیسٹ کا آغاز 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، اور قومی ٹیم سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے