حضور سلطان الفقراء، ابو برکات و شہنشاہ تجلیات حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کے نام پی ایچ ڈی مقالے کا انتساب بعنوان”سرائیکی لوک قصیں اتے چولستانی قصیں دے اثرات” کیا ہے۔

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کے صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کو درگاہ جلالیہ برصغیر پاک وہند اوچ شریف سرائیکی وسیب کے خلیفہ شمیم عباس خان سدوزئی نوکر سادات بخاریہ کے ساتھ مخدوم زادہ سید نجیب علی بخاری سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ، مجاور محمد عارف، محمد صابر نے ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر کو پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرائیکی سندھی رنگین اجرک پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر روحانی مرید ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پر خاص نگاہ کرم میرے مرشد کامل حقیقی شہنشاہ ولایت، سلطان الفقراء،شیخ الاسلام،ابو برکات،منبع تجلیات،ميرسرخ،حیدر کرار ثانی، قطب الاقطاب،سلطان المشائخ،غوث الاغواث،جلال اعظم وجد امجد سادات بخاریہ جنوبی ایشیا حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع ہیں۔جن کا سالانہ مقامی و بین الاقوامی سہ روزہ عرس مبارک بتاریخ 20،21،22 نومبر 2024ء اوچ شریف،تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور سرائیکی وسیب پاکستان میں شروع ہے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی روشن روحانی فیضان وبرکات سے میرا پی ایچ ڈی(PhD) تھیسز مکمل ہوا ہے۔مقالے کا عنوان ” سرائیکی لوک قصیں اتے چولستانی قصیں دے اثرات” مقالے کا انتساب میں نے اپنے روحانی مرشد کے نام کیاہے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی بدولت خطے میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا ورد ہے۔تصوف فلسفہ جلال کے آفاقی پیغام اور عملی تعلیمات کی بدولت دینا میں امن و رواداری اور ہم آہنگی مذاہب سے خوشحالی اور تعمیر نو سماج،ملک وملت ممکن ہے۔ان کے نام سے تعلیمی ادارے قائم ہوں۔درگاہیں و آستانے صوفیاء کرام لوگوں کے لیے رشدوہدایت اور سکون واطمینان قلب کے سرچشمے ہیں۔نیک اعمال کی تاثیر تصوف کی ابتدائی ہے۔نوجوان نسل کو اولیاءاللہ کرام کے نقش قدم پر چلناچاہیے۔علم وادب ہی مشعل راہ ہے۔ حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف،الجلال انٹرنیشنل لینگؤیجز تصوف سنٹر، الجلال کیڈٹ کالج، الجلال سرخ پوش بخاری میڈیکل کالج، الجلال ایکسپریس ٹرین، الجلال سرخ پوش بخاری ماڈل سکول کا فوری قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سے نوجوان نسل میں فلسفہ جلال سرخ پوش بخاری، پیغام آفاقیت و احترام انسانیت تصوف جیسےاہم موضوعات سے فکری شعور بیدار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *