سموگ کی صورتحال بہتر ؛لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے صوبے میں سکول کھولنے کا فیصلہ

ی نہیں کھلیں گے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے  کہاہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجا ب میں سموگ کی صورتحال بہتر ہو گئی ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سواتمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے،بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔

ادھرانوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سکول پونے 9سے پہلے نہیں کھلیں گے،تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیرنصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی،جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقررہوں گے تاکہ ٹریفک کا رش نہ ہو، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عملدراامد کی ذمے دار ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *