ملک و ملت، مظلوم فلسطینی مسلم ریاست کی آزادی،استحکام پاکستان،ہر بشر کی خیر سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگیں جائیں گیں

احمدپورشرقیہ/ اوچ شریف
( نامہ نگار) 755واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک،قطب الاقطاب،سلطان الفقراء، ابو البرکات،مرکز تجلیات وفیضان حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع درگاہ جلالیہ بخاریہ مبارک اوچ شریف سرائیکی وسیب
،برصغیر پاک و ھند عرس مبارک کے پہلے روز کثیر تعداد میں دنیا بھر سے مشائخ کرام،کشمیر،گوجرانوالہ، کراچی، لاہور، اندرون سندھ, پنجاب، خیبر پختون خواہ, گلگت بلستان، امریکہ، لندن،دبئی وغیرہ سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔درگاہ شریف کو خوبصورت چراغاں سے سجایا گیا ہے۔آن لائن عقیدت مندوں نے زیارت نصیب فرمائی۔آج دوسرے روز سجادہ نشین درگاہ جلالیہ برصغیر پاک وہند مخدوم الملک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری سرکار و ولی عہد درگاہ جلالیہ مخدوم زادہ سید حسین چن سئیں درگاہ کو اولاد بخاریہ کے ساتھ گلاب عرق سے غسل دیں گے اور چادر پوشی فرمائیں گے۔ملک و ملت، مظلوم فلسطینی مسلم ریاست کی آزادی،استحکام پاکستان،ہر بشر کی خیر سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگیں جائیں گیں۔ گذشتہ رات روحانی مرید جلال گنج پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،مخدوم زادہ دیوان سید عبداللہ شاہ بخاری اولاد حضرت سید فضل الدین لاڈلہ رحمتہ اللہ علیہ، مخدوم زادہ سید پیر سید محمد خورشیدالحسن بخاری درگاہ بساہاں شریف آذاد کشمیری حال مقیم لاہور، مفتی سیدجاوید اقبال بخاری لودھراں، مخدوم سید ارشد حسین ترمذی کاظمی کراچی،مخدوم زادہ سید ریاض جہانیاں المعروف دکھی سائیں پیر اوچ شریف، خلیفہ شمیم عباس خان سدوزئی نوکر سادات بخاریہ درگاہ جلالیہ برصغیر پاک و ھند، محمد معظم الحسنینی، محمد دادو الحسنینی سرائے عالمگیر، محمد عدیل شکریلیلہ شریف، حافظ محمد شہباز مکی مدنی گوجرانوالہ،خلیفہ تنویر عباس اکو میاں،عارف حسین خان بلوچ، فقیر ظفر حسین بھٹی،خلیفہ نجف علی خان، شاہ نواز پیرزادہ، محمد مجیب کراچی، عبداللہ سچل خان ڈاھر کے ساتھ دیگر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر لنگر جلالیہ بخاریہ کا وسیع انتظام کیا گیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *