اولاد حضرت سید فضل الدین لاڈلہ رحمتہ اللہ علیہ دیوان سید عبداللہ شاہ بخاری، خلیفہ شمیم عباس سدوزئی نوکر سادات بخاریہ،سید منیر حسین بخاری، ملک عمران،سلمان حیدر قلندری،عبداللہ سچل خان ڈاھر بھی موجود تھ

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) شہنشاہ تجلیات، سلطان الفقراء برصغیر پاک و ھند جنوبی ایشیا جد امجد بخاری سادات حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کے 755واں سالانہ سہ روزہ تقریبات مبارکہ اوچ شریف ورلڈ ہیرٹیج سٹی سرائیکی وسیب کے موقع پر فخر سادات بخاریہ مخدوم المک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری سئیں، ولی عہد درگاہ جلالیہ سرخ پوش بخاریہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری المعروف چن سرکار سئیں، سابق صوبائی وزیر زراعت سید جہانیاں گردیزی نے درگاہ جلالیہ کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر پوشی فرمائی۔چراغاں کی قدیم رسم بھی ادا کی گئی۔آخری روز درگاہ جلالیہ پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں اور زائرین کی موجودگی میں روحانی مرید جلال گنج صدرشعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کو سجادہ نشین درگاہ جلالیہ بخاریہ مخدوم المک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے چوکھٹ درگاہ مقدس پر سرخ پوش رومال پہنایا اور دستار بندی فرمائی۔مناجات کے حصول کےلئے آئے ہزاروں عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب میں مخدوم الملک سید زمرد حسین بخاری سئیں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کی روحانی روشن تعلیمات سے علاقے میں ہرطرف علم و ہدایت کانور پھیل گیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کا فلسفہ جلال امن و رواداری،حق سچ کا پیغام ہے۔نوجوان طبقہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے فلسفے کو اپناکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔دہشت گردی،نفرت اور ملاوٹ کو پیغام جلال گنج سرخ پوش سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہمیشہ کلمہ حق توحید الہی کا پرچار کیا۔لوگوں کو جوق درجوق مشرف بہ اسلام کیا۔آپس میں احترام انسانیت کا پیغام بلا تفریق آگے بڑھایا۔ آپ رحمتہ اللہ کی پوری حیات طیبہ رشدوہدایت کا خوبصورت سرچشمہ ہے۔آخر میں دنیا میں امن و رواداری کے فروغ،استحکام پاکستان اور مظلوم بے سہارا فلسطینی،کشمیری،لبنانی مسلم ریاست کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔اس موقع پر روحانی مرید جلال گنج پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے حکومت پاکستان سے مطالبات میں تقریبات جلال مبارک پر سرکاری چھٹی،درگاہ جلالیہ عالیہ کی تعمیر نو،الجلال کیڈٹ کالج،الجلال سرخ پوش بخاری میڈیکل کالج،الجلال انٹرنیشنل لینگؤیجز انسٹیٹیوٹ، الجلال ہسپیٹل،الجلال ایکسپریس ٹرین،الجلال سرخ پوش بخاری انٹر چینج اوچ شریف اور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کے فوری قیام کی منظوری کے لیے قراردادیں ولی عہد مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری سئیں کو پیش کیں۔اولاد حضرت سید فضل الدین لاڈلہ رحمتہ اللہ علیہ دیوان سید عبداللہ شاہ بخاری، خلیفہ شمیم عباس سدوزئی نوکر سادات بخاریہ،سید منیر حسین بخاری، ملک عمران،سلمان حیدر قلندری،عبداللہ سچل خان ڈاھر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *