بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکاریوں کو بھیک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اِندور میں بھکاریوں کو پیسے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف آگاہی مہم اس ماہ کےآخر تک جاری رہے گی اور یکم جنوری سے بھیک دینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔