قائداعظم نہیں، مہاتما گاندھی پاکستان کے بابائے قوم تھے، سنگر ابھیجیت بھٹا چاریہ

بمبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ کے مشہور سنگر ابھیجیت بھٹا چاریہ متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ۔گزشتہ کچھ دنوں سے ابھیجیت اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ بھیجیت بھٹا چاریہ نے ایسی بات کہہ دی ہے جس پر نہ صرف بھارتی سیخ پا ہوگئے بلکہ پاکستانیوں میں بھی ہلچل مچا دی ۔

گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے اپنےحالیہ انٹرویو میں انڈیا کے بابائے قوم کہلائے جانے والے مہاتما گاندھی سے متعلق ایسا بیان دیدیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔مہاتما گاندھی کو جنوری سنہ 1948 کو سخت گیر ہندو قوم پرست ناتھورام گوڈسے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ان سے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے دعویٰ کیا کہ مہاتما گاندھی بھارت کے نہیں بلکہ پاکستان کے بابائے قوم تھے۔

ابھیجیت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دنیا کے نقشے پربھارت پہلے سے موجود تھا اور پاکستان بھارت سے نکلا۔ ان کے مطابق، گاندھی جی پاکستان کے وجود کے ذمہ دار تھے۔ابھیجیت کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صارفین ان کے بیان کو مضحکہ خیزاور ’تاریخی حقائق کے خلاف‘ قراردے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *