احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) عظیم روحانی درگاہ برصغیر پاک وہند شہنشاہ تجلیات حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ اوچ شریف سرائیکی وسیب کے سجادہ نشین فخر سادات مخدوم سید زمرد حسین بخاری،ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ سے الگ مسلمانوں کے لیے ملک کی تشکیل نو کی۔آزاد وطن عزیز کے لیے لاکھوں شہداء کرام کی بےنظیر و لازوال قربانیوں سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ابھرا۔پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر رکھی گئی ہے۔ہم سب اتحاد ویکجہتی اور ایمانداری سے فلسفہ جناح سے ملک کو عظیم سے عظیم تر بناسکتے ہیں۔پاکستان کی بہادر افواج کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتاہے۔پاکستان ایٹمی پاور مملکت خداداد ہے۔ہم سب کو مل جل کر استحکام اور معاشی خوشحالی و ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ہمارا ملک امن و رواداری کا آمین ہے۔جہاں مسلم کے ساتھ عیسائی،سکھ، ہندو سمیت تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو جدید اعلی تعلیم وتربیت سے ہی ترقی یافتہ مملکت بناسکتے ہیں۔