آسٹریلوی اوپنر کو کندھامارنا مہنگا پڑ گیا،ویرات کوہلی کو جرمانہ

ممبئی ( نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔

کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔لائیو میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی پر تنقید اور ان کی اس حرکت کو ناپسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *