پاکستانی لڑکے کی محبت میں آنے والی امریکی خاتون کا کراچی کی ازسرنو تعمیر کروانے کا مطالبہ

 کراچی (آئی این پی )  امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو بھی کراچی شہر کی حالت پر رحم آگیا، امریکی خاتون نے حکومت سے شہر کی ازسر نو تعمیر کروانے، سڑکیں بنانے اور نئی بسیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے کہا کہ یہ شہر بہت گندا اور یہاں صورتحال بہت خراب ہے،وہ چاہتی ہیں کہ شہر کی سڑکیں اور عمارتیں صاف ہوں۔امریکی خاتون نے ایک مرتبہ پیسوں کا مطالبہ کردیا، کہا حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کے لیے مانگ رہی ہوں، اس شہر کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی خاتون سماجی رمضان چھیپا پر برس پڑیں، امریکی خاتون نے رمضان چھیپا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم چپ ہو جائو، یہ شخص بہت باتیں کرتا ہے۔رمضان چھیپا نے کہا کہ اس خاتون کو کراچی بلانے والے لڑکے اور خاندان سے کہتا ہوں سامنے آئیں، انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی خاتون اور پاکستانی لڑکے کے درمیان معاملہ ہم حل کروادیں گے۔

رمضان چھیپا نے کہا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، یہ خاتون کل سے کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہی تھی، مجھ سے یہ نہیں دیکھا گیا، میں پوری رات نہیں سو نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین رضا کار بھی ان کی خدمت پر مامور ہیں، خاتون کا ذہنی توازن کچھ ٹھیک نہیں ہے، 5 منٹ پہلے کچھ بات کرتی ہے، 5 منٹ بعد کچھ اور کہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *