اداکارہ کنزہ ہاشمی کی نئی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی کامیڈین و شاعر منور فاروقی کے ساتھ ریلیز ہونے والے نئے گیت ‘ہوا بن کے’ کی کامیابی پر فینز کے نام پیغام جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق حسن و دلکشی سے سرشار کنزہ ہاشمی کے پاکستان میں تو بے شمار فینز ہیں ہی ساتھ ساتھ بھارت میں بھی انکی فین فالوئنگ زبردست ہے۔ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی اور گلوکار جوش برار کے گیتوں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر سب کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں اور اب وہ ایک اور گیت کا حصہ بن چکی ہیں۔

کنزہ ہاشمی کا 3 فروری کو منور فاروقی کے ساتھ گیت ‘ہوا بن کے’ ریلیز کیا گیا جس میں دونوں اپنی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

یوٹیوب پر جاری ہوتے ہی اس گانے نے موسیقی کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور نیہا ککڑ اور ریتو ربا کے کولیب کو بھی بے اتنہا پسند کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *