کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور ( نیوزڈیسک ) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 5 دہشتگردہلاک۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *