کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی ائیرلائن نے 100 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا،عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا
عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا، جس پر انہوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں آف لوڈ کرنے کے بعد نئی ٹکٹیں خریدنے کا کہا جا رہا ہے
جبکہ بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔زائرین کا مؤقف ہے کہ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ایئرلائن کی ہے، لیکن سزا ہمیں دی جا رہی ہے۔ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن انتظامیہ اور زائرین کے درمیان تلخ کلامی جس کے بعد ایئرلائن کے عملے نے مسافروں کو کاونٹر سے باہر نکال دیا۔