ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن میاں عتیق احمد،ملک سہیل کامران میتلا نے حاضری دی ا

اوچ شریف/احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) اوچ شریف سرائیکی وسیب میں تاریخی عظیم الشان روحانی ہستی شہنشاہ تجلیات و جلال گنج منبع عرفان وبرکات حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر مخدوم زادہ سید حسین محسن حیدر بخاری کی رہنمائی میں خصوصی وفد میں فرانس کی مہمان کلچرل ایکسپرٹ مس پوولین،ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن میاں عتیق احمد،ملک سہیل کامران میتلا نے حاضری دی اور قدیم ورلڈ ہیرٹیج آثارقدیمہ مقبرہ بی بی جند وڈی کے ساتھ دیگر اہم تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔اس موقع پر مخدوم زادہ نے قدیم اوچ شریف کی تہذیبی،ادبی اورتمدنی تاریخ پر سیر حاصل گفتگو کی۔آخر میں مہمانوں کو بنگلہ بخاری پر سرائیکی علاقے کی روایتی چادریں پیش کی گیئں اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *