نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر الزام عائد کیا ہے کہ مینز سلیکشن میں دونوں سابق کرکٹرز نے اُن کھلاڑیوں کی حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔
دیگر سلیکٹرز ان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے مخالف تھے تاہم وہاب اور رزاق نے ان کرکٹرز کو منتخب کرنے پر زور دیا۔دوسری جانب وہاب ریاض ٹورز کے دوران بطور سینئر مینجر اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے میں ناکام رہے، کوچز کی رپورٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے غیر سنجیدہ رویے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔