احمدپورشرقیہ (ارشاداحمدخان ڈاھر سے)گریڈ 17 سے 18 پروموشن آرڈرز تعطل کا شکار۔کالج اساتذہ پریشان ۔پی پی ایل اے قیادت اذیت میں مبتلا۔ پنجاب حکومت کالج اساتذہ پر رحم کرے۔جنرل سیکرٹری اگیگا پروفیسر ندیم احمد اشرفی۔آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس اگیگا پنجاب کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ندیم اشرفی پروفیسر نواز فوق پروفیسر وسیم ،پروفیسر بےنظیر قاضی،پروفیسر محمد الطاف ڈاھر،پروفیسر عثمان بیگ ،پروفیسر ذوالفقار کھوکھر ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرب،پروفیسر سید حماد الرحمن،پروفیسر ڈاکٹر محمد یار،پروفیسر سید خالد مرتضٰی شاہ بخاری،پروفیسر عارف حبیب ،پروفیسر شاہد حسین مغل،پروفیسر راشد رسول بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو بالکل نظر انداز کردیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن میں کالج اساتذہ رل گئے۔ گریڈ 18 سے 19 پروموشن آرڈر کو ایک سال لگا اب گریڈ 17 سے 18 پروموشن کی ڈی ڈی سی ہوئے 3 ماہ ہوگئے۔ لیکن آرڈرز نہیں ہوسکے اور یہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی نالائقی اور نااہلی ہے۔ طاقتور محکموں کے پوسٹنگ آرڈرز ایک ہفتے میں ہوجاتے ہیں۔جبکہ کالج اساتذہ کے ساتھ نارواسلوک سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ ایک سال سے پروموشن کیسز میچور نہ ہونا اور 3 ماہ میں پوسٹنگ آرڈرز نہ ہونا ظلم ہے۔اگر جلد از جلد آرڈرز نہ کئے گئے تو اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ بھی کریں گے اور سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج بھی کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ میڈم مریم نواز سے بھی مطالبہ کیا کہ کالج کے اساتذہ کی پوسٹنگ پر بین ختم کیا جائے اور 400 کالج اساتذہ کے پوسٹنگ آرڈرز فی الفور جاری کئے جائیں۔