(راولپنڈی (ملک عدنان سے
راولپنڈی اسلام اباد میں نام نہاد لیبٹریز کے علاوہ چینز اف لیبارٹری کے مالکان نے منسٹری اف ہیلتھ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ہیلتھ کے ٹائیفی ڈاٹ ٹیسٹ پر بین لگنے کے باوجود اپنی جیبیں بھرنے کی غرض سے احکامات ہوا میں اڑا دیے ۔ان لیبٹریز میں سے ایک جانا پہچانا نام ابن سینا لیبارٹریز کی شاخوں میں سے مری روڈ پر واقعہ ابن سینا برانچ اداروں کی طرف سے ممنوعہ ٹیسٹ پیسے بٹورنے کے لیے کرنے میں مصروف عمل ہے ۔اس حوالے سے روزنامہ تعمیر انسانیت کہ کرائم سیل نے متعلقہ افیسر نواز سے رابطہ کیا ان کا موقف جاننے کے لیے تو تو انہوں نے کہا ٹائفی ڈاٹ کے ٹیسٹ اسلام اباد اور راولپنڈی میں کیے جا رہے ہیں جس کے لیے ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا جبکہ ان کے ایک اور سٹاف نے بتایا کہ ہم سے غلطی ہو گئی ہے ہم نوٹیفکیشن منگوا کر اس کو روک دیں گے ۔
عوامی حلقوں میں اس بات کی تشویش ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ انسانی جانوں کے ساتھ لیبٹریز والے چند ٹکوں کے لیے کھیل رہے ہیں یہ ناقابل معافی جرم ہے جس کے لیے منسٹری اف ہیلتھ ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ہیلتھ کے اعلی احکام کی جانب سے فل فور ایسی