موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم ژوب،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،لورالائی،شیرانی،موسیٰ خیل،زیارت،پشین اورقلعہ سیف اللہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پنجاب
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، نورپور تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، لاہور ، قصور، ساہیوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ۔ ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اوربھکرمیں بھی چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
خیبر پختونخواہ
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ،بونیر، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، اورکزئی، باجوڑ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان اوروزیرستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران دیر،سوات، بٹگرام،ملاکنڈ،شانگلہ ،کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، نوشہرہ،مردان، صوابی ،پشاوراورکوہاٹ میں موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری بھی متوقع ۔