گجرات نصراللہ مجید)مرکزی امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران مفت بجلی کے مزے لے رہےہیں عام لوگ بل ادا نہیں کر پا رہے وسائل پر قابض چند فیصد لوگوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کرنا ہو گا عت اسلامی اس نظام کیخلاف پاکستان کے عوام سے اتحاد کرنے جا رہا ہے ہر فرد سے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن وہ قرضوں ،سود ادائیگی میں چلا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی گجرات کے زیر اہتمام مہنگائی ، بجلی قیمتوںمیں اضافہ اور بھاری ٹیکسوں کیخلاف جی ٹی ایس چوک میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے نو منتخب صوبائی امیر شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم سے حلف لیا جلسہ کی میزبانی ضلعی امیر چوہدری انصر دھول ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر خالد ثاقب ، راجہ ساجد شریف نے کی جلسہ میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج پاکستان میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں جماعت اسلامی ممبر سازی مہم کے ذریعے ایک طاقت بن کر سامنے آئے گی اب پاکستان کو اسکی منزل کی طرف لیکر جائیں گئے ملک میں آئینی بحران ہے حکومت چاہتی تھی کہ مرضی کے جج مرضی کے لوگ اداروں میں بٹھائے جائیں مگر میرا مشور ہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں حکومت کو فوری طور پر سید منصور علی شاہ کے آئندہ چیف جسٹس پاکستان کا اعلان کرنا چاہیے حکومت رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا چیف جسٹس لگانا چاہتے ہیںقاضی فائز عیسیٰ کو اب الوداعی تقریب میں شرکت کرنی چاہیے حکومت کو آئین پر شب خون نہیں مارنے دینگے آئینی تبدیلی ہوئی تو سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہوگی آج جنرل باجوہ کے خلاف باتیں کرنے والوں نے لائن میں لگ کراسے ایکسٹینشن دی اور اس سچ سے پوری قوم آگاہ ہو چکی ہے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حوالے سے ن پیپلز پارٹی ایک پلٹ فارم پر آگئے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر سیاسی جماعت کو سیاست کرنی ہے تو بہادری کی سیاست کرنی ہوگی جب کراچی کی تقدیر کا فیصلہ ہو رہا تھا پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہم پر دباو¿ تھا حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ پرستی لسانیت پر دکان داریوں کیخلاف ہم ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی سیاست صاف ستھری ہے کراچی بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں مگر پیپلز پارٹی نے چھین لیں انہوں نے یکہا کہ عورت کو حقوق دین اسلام نے دئیے ہیںمگر پاکستان میں بہنوں بیٹیوں کے حقوق سلب کیے جاتے ہیںجماعت اسلامی ایسا نظام چاہتی ہے جہاں خواتین کو حقوق ملیںایسا نظام چاہتے ہیں جہاں کوئی عورت کے حقوق سلب نہ کر سکے،چاہے کوئی جنرل ہو بریگیڈیئر ہو یا کوئی بھی ہو اسے خواتین کے حقوق سلب نہیں کرنے دینگے ،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کچھ آئی پی پیز وہ بھی جو پاکستان فوج کی ہیں حافظ نعیم الرحمن گجرات۔پاک فوج کی آئی پی پیز کو بھی چاہیے وہ بھی قربانی دیںجنرل صاحب آپ بھی قربانی دیں ،حاشریف خاندان یقیناً فارم 47 کی پیداوار ہیں شریف برادران 2 ارب کے نا دہندہ ہیں انہیں چاہےے کہ وہ پیسے بھی پورے کریں دوبئی لیکس کا معاملہ 2 سال کے عرصے میں پراپرٹی خریدی گئی ہے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہتا ہوں آئی پی پیز کا فائدہ اگلے مہینوں کے بلوں میں آنا چاہئے ہم بھی عدالت جارہے ہیں دیکھتے عدالتیں انصاف دیں گی یا نہیں ،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی عوام میں لاوا پک رہا ہے عوام میں پکنے والا لاوا پھٹا تو پھر کوئی نہیں بچے گا ،چند لوگوں کی عیاشی کا پروگرام پاکستانی عوام پر نہیں پڑنے دیں گئے حکمرانوں کو بنگلہ دیش سے سبق سیکھنا چاہےے جلسہ کے شاندار انتظامات کرنے پرمرکزی امیر نے جماعت اسلامی کی ضلعی و سٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جلسہ میں پولیس کی بھاری نفری آغاز سے لیکر اختتام تک سیکورٹی کیلئے موجودرہی جبکہ کارکنوں نے جماعت اسلامی اور پاکستانی جھنڈے تھام رکھے تھے جبکہ مہنگائی ختم کرو ، حکمرانوں عیاشیاں بند کروں ، بجلی بلوں میں اضافہ ختم کرو ، ٹیکسوں سے نجات دو جیسے نعروں پر مبنی پلے کارڈ بھی تھام رکھے تھے ۔