صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کے فوری قیام سے دنیا پھر سے تصوف، امن ومحبت کی طرف راغب ہوگی

احمدپورشرقیہ/ اوچ شریف
(نامہ نگار) نگری مظہر جلال اوچ شریف سرائیکی وسیب درگاہ برصغیر پاک وہند جد امجد سادات بخاریہ حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع، حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ، حضرت سید صدر الدین راجن قتال رحمتہ اللہ علیہ،حضرت سید فضل الدین لاڈلہ رحمتہ اللہ علیہ کی اولاد سجادہ نشین دیوان مخدوم سید کرامت علی بخاری، مخدوم زادہ سید حسین حیدر بخاری، مخدوم زادہ دیوان سید عبداللہ شاہ بخاری، خلیفہ شمیم عباس کےساتھ ملاقات میں صدر شعبہ سرائیکی گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز “سرائیکی لوک قصیں اتے چولستانی قصیں دے اثرات ” کا انتساب اپنے مرشد کامل حقیقی حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کے نام کیا ہے۔ہمیشہ سے بخاری سادات نے برصغیر پاک و ھند میں اسلام کی تعلیمات پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔سرائیکی خطہ صوفیاء کرام کی امن پسند دھرتی ہے۔چھ ہزار 6000 سال کی قدیم تہذیب وتمدن وادی ھاکڑہ روہی چولستان کا ٹکڑا آرکیالوجی سائٹس کے اعتبار سے ھڑپہ اور موہنجوداڑو سے بھی قدیم تر ہے۔روحانی مراکز میں ملتان شریف، اوچ شریف، کوٹ مٹھن شریف، خانگاہ شریف بہاولپور کی شاندار خوبصورت تاریخ ہے۔ادب ، امن ومحبت، رودادی، صبروتحمل، برداشت، فلاح انسانیت جیسے عظیم موضوعات اولیاء کرام کا نمایاں خاصہ ہیں۔آج کے پُرآشوب عہد میں نفرت اور ملاوٹ کے خاتمے کے لئے صوفیاء کرام کی تعلیمات کو پھر سے عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔درگاہ و مساجد رشدوہدایت کے مراکز ہیں۔جہاں ہر وقت درود و سلام کی صدائیں بلند رہتیں۔ان کی بدولت روحانی فیض حاصل ہوتاہے۔اپنے وقت کا ہر ولی کامل ماہر علوم کے ساتھ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر ہوتاہے۔جس کی بدولت معاشرہ ، ملک وملت میں خوشگوار معاشی ترقی و تعمیر نو ہوتی ہے۔ وقت کی اہم ضرورت “سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کے فوری قیام سے دنیا پھر سے تصوف، امن ومحبت کی طرف راغب ہوگی۔اس موقع پر جام اسد لاڑ،پروفیسر ڈاکٹر الیاس کبیر، پروفیسر احمد رضا، پروفیسر ملک قیصر عباس دھرالہ بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *