کرائمز کے خاتمے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہیں اب بھی اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے کام آکر خوشی ہوتی ہے۔ بہت نقصان ہوچکا۔ نوجوان قتل ہوگئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے ہم سب کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ابرار احمد صدیقی

کراچی (ارمان فاروقی / ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ابرار احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کرائمز کے خاتمے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہیں اب بھی اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے کام آکر خوشی ہوتی ہے۔ بہت نقصان ہوچکا۔ نوجوان قتل ہوگئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے ہم سب کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مقامی چینل اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ابرار احمد صدیقی نے کہا کہ ملک کے لئے جان نچھاور کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں۔ جب فوج ہماری حفاظت کے لئے شہادتیں قبول کر رہی ہے تو ہم تو عام آدمی ہیں ہمارا جزبہ بھی انکے ساتھ ہے۔ ہم منشیات اور ہیروئن شیشہ دیگر نشہ آورچیزوں کی سپلائی میں رکاؤٹ ہیں دھمکیاں ملتی ہی آفرز آتی ہیں لیکن اگر ہم بھی بک گئے تو پھراینٹی کرائم کی کیا ضرورت؟ لینڈ گریبرز کے خلاف اور کھل کر کوئی بھی ہو ہم نے آواز اٹھائی۔ DIG, SSP, SHO, DSP, Rangersسب کے ساتھ Coordinationپے۔ شرجیل میمن زبردست کام کر رہے ہیں لیکن کالی بھیڑیں اب بھی انہیں مس گائیڈ کر رہی ہیں۔ منشیات اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز تک کھلے عام جا رہی ہے ہم نے اپنے رضا کاروں کو پھیلا کر نشاندہی کی اور گرفتاریاں کرائیں۔ بعض تھانے اب بھی سہولت کار ہیں۔ انہوں نے بعض سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بھی مذمت کی جو حقائق چھپا کر ذاتیات کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو خود کرائم میں ملوث ہیں۔ اورنگی میں ایسا صرف ایک ہی دہشت گرد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے جو اورنگی کی خبریں ایسے چلاتا ہے جیسے اورنگی ڈیفنس ہو۔ ہم ہر میدان میں سرگرم ہیں یلو جرنا لزم جعلی این جی اوز کے خلاف سخت قانون چاہتے ہیں۔ پنجاب کا قانون سندھ میں بھی ہونا چاہئے کسی کو کسی کی بغیر ثبوت کردار کشی کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفت طبی کیمپ اور سردیوں میں کمبلوں اور گرم کپڑوں کی دستیابی کے لئے کام شروع کر رہے ہیں۔ دلی تسکین ہوتی ہے خدمت خلق کرکے اور ہمارا ہر کارکن سپاہی ہے خدمت کا ملک کا اور اپنی سیکورٹی ایجنسیز کے شانہ بشانہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *