کرم(نیوز ڈیسک)ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان تصادم کے باعث فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ مزید 7 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا تھا ۔ابتداعی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تھا۔
کرم میں ایک بار پھر قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ۔ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔