یونیورسٹی آف گجرات میں خواتین کے وراثتی جائیداد میں حقوق اور ملازمت کی جگہ پر ہراسمنٹ کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا

۔
گجرات(نصراللہ مجید) یونیورسٹی آف گجرات میں خواتین کے وراثتی جائیداد میں حقوق اور ملازمت کی جگہ پر ہراسمنٹ کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا، صوبائی خاتون محتسب پنجاب محترمہ نبیلہ حاکم علی خان نے سیمینار کی صدارات کی۔ اس تقریب میں کنسلٹنٹ گوجرانوالہ ڈویژن شاہد رضا، پرسنل اسٹاف آفیسر حافظ فاروق انور، اور لاء آفیسر گجرات سبحان سرور نے شرکت کی، جبکہ صوبائی خاتون محتسب پنجاب محترمہ نبیلہ حاکم علی خان نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے کہا کہ ہماری خواتین مردوں کے ساتھ مل کر ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اسلام نے خواتین کو وراثت سمیت ہر حق دیا ہے، اور ریاست پاکستان نے بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر قوانین بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کے وراثتی حقوق دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہمیں انہیں پروقار اور پراعتماد بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ملازمت کی جگہ پر خواتین کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کسی صورت ان کے وراثتی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی بااختیاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں ان میں جرات اور حوصلہ پیدا کرنا ہوگا تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں۔ صوبائی خاتون محتسب پنجاب محترمہ نبیلہ حاکم علی خان نے سیمینار میں شریک طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جو حق ہمیں دیا ہے، وہ ہمیں حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معافی اور درگزر کرنا ایک اچھا عمل ہے، لیکن اپنے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین محتسب کے 10 ریجنل دفاتر کام کر رہے ہیں، جبکہ مزید 7 ضلعی دفاتر جلد قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کو ان کے حقوق اور تحفظ کی فراہمی کے لیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *