گجرا ت .ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں،پولیس مقابلوں سے عوام عدم تحفظ کاشکار،دیہاتوں میں بھکاریوں،پھیری والوں پر پابندی

نصراللہ مجید گجرا ت )ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں،پولیس مقابلوں سے عوام عدم تحفظ کاشکار،دیہاتوں میں بھکاریوں،پھیری والوں پر پابندی،گاؤں میں ہرآنے جانے والے پر نظررکھی جانے لگی،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ سمیت تحصیل کھاریاں میں چوری،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی پرتشددوارداتوں اور ڈاکوؤں کے پولیس کے ساتھ مقابلوں کے بعد عوام تشویش میں مبتلاہوچکے ہیں،عوام کاکہناہے کہ اگر پولیس بھی چوروں،ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں تو عوام کاکیاحال ہوگا،اسی لئے عوام نے حفاظت خوداختیاری کے تحت کئی دیہاتوں میں ٹھیکری پہرہ کابھی انتظام کرلیاہے،کئی دیہاتوں میں نوجوان مختلف مکانوں کی چھتوں پر بیٹھ کر گاؤں پر نظررکھتے ہیں،گزشتہ رات نواحی موضع قاضی کرم شاہ میں چوروں کا5رکنی گروہ جو تھانہ صدر،سٹی کے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی آچکاہے،قاضی کرم شاہ میں دکانوں کے تالے توڑ رہاتھاکہ شہرکی طرف سے لوگوں کو آتے دیکھ کر بھاگ نکلا،اطلاع ملتے ہی قاضی کرم شاہ،کائرہ ودیگر علاقوں سے لوگوں نے ہوائی فائرنگ کرکے چوروں کو بھگادیا،جبکہ گزشتہ روز قاضی کرم شاہ میں آنے والے بھکاریوں کی بھی گاؤں والوں نے دوڑیں لگوادی،تھانہ گلیانہ کے اکثردیہاتوں میں عوام نے پھیری والوں پر بھی پابندی لگادی ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی اوگجرات مستنصرعطاء باجوہ سے مطالبہ کیاہے کہ چوری،ڈکیتی کی وارداتوں پرقابوپانے کیلئے جامع پلان ترتیب دیاجائے تاکہ عوام سکھ کی نیندسوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *