۔۔۔نصر) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتازگوندل کا دورہ لالہ موسیٰ،تجاوزات کے حوالے سے تاجر راہنماؤں کے ہمراہ بازاروں کادورہ کیا،بعدازاں بلدیہ لالہ موسیٰ میں تاجروں سے میٹنگ بھی کی،اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ زوہیب ممتازگوندل نے لالہ موسیٰ کادورہ کیا،انہوں نے صدر مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ نعیم اشرف چوہدری ودیگرراہنماؤں کے ہمراہ بازاروں کاوزٹ کیااور تجاوزات کاجائزہ لیا،بعدازاں اے سی کھاریاں نے بلدیہ دفتر میں تاجروں سے تجاوزات کے حوالے سے میٹنگ کی،اس موقع پر اے سی کھاریاں نے کہاکہ بازاروں سے تجاوزات کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے اور ہمیں ا س بارے اوپرسے ہدایات ہیں،بازاروں میں لگائی گئی تین فٹ کی لائن بھی ختم کی جائے گی کسی کو بازارمیں ایک انچ جگہ استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی،صدر مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ نعیم اشرف چوہدری نے کہاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن ضرور ہوناچاہئے ہم اس کی حمائت کرتے ہیں اور ہم نے کبھی بھی کسی کی ناجائزسفارش نہیں کی لیکن تین فٹ کی جو جگہ تھڑے والوں کو دی گئی ہے اسے ختم نہ کیاجائے،اس سے بہت سے خاندانوں کارزق جڑاہواہے ان سے رزق نہ چھیناجائے،انہوں نے کہاکہ سروس روڈ پبلک کے چلنے کیلئے ہوتی ہے لیکن وہاں پر رکشاؤں کے اڈے بن چکے ہیں جبکہ جی ٹی روڈ پر اڈے بنے ہوئے ہیں جس سے عوام کو بازاروں میں آنے میں مشکلات پیداہوتی ہیں،انہوں نے تجویزدی کہ لالہ موسیٰ سروس روڈ اور جی ٹی روڈ سے رکشاؤں کے اڈے ختم کرکے پیچھے پارکوں میں رکشہ والوں کو جگہ دی جائے۔