گجرات نصراللہ مجید) گرینڈ ٹیچرز الائنس(جی ڈی اے) کا اہم اعلان سامنے آگیا،پنجاب بھر کے سکولوں میں تین ھفتے سے جاری تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز سکولوں کی رونقیں آج سے بحال ہو جائیں گی،مارچ میں ھونے والے نہم دھم کے امتحانات کی تیاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے بچوں کے وسیع تر قومی مفادمیں بروز بدھ سے دن 12 بجے تک سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اس بات کا اعلان گرینڈ ٹیچرز الائنس کے مرکزی کنوینئر بشیر احمد وڑائچ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی احتجاجی تحریک کامیابی سے جاری ہے، اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکمت عملی میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق بروز بدھ سے اساتذہ تعلیمی بائیکاٹ 12بجے سے چھٹی کے وقت تک ریکارڈ کرائیں گے،ورکنگ ہفتہ والے دن ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہونگی، ڈینگی سرگرمیوں،سرکاری ڈاک کا مکمل بائیکاٹ اسی طرح جاری رہے گا 11نومبر کو لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے پنجاب بھر کے غیور اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں بھر بور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔