پی ایس ایل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر نسیم، حنین اور عبید شاہ کے والد کا ردعمل بھی آگیا، خوشی سے نہال Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر فاسٹ بولر نسیم، حنین اور عبید شاہ کے والد ظفر شاہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ملتان کا 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ فائنل میں دونوں بیٹوں نسیم اور حنین شاہ کی کارکردگی اور ٹیم کی فتح کے بعد نسیم شاہ کے والد ظفر شاہ خوشی سے نہال ہوگئے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہ برادرز کے والد نے کہا کہ میرے بچوں نے میرا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ تینوں بیٹے قومی سطح پر کرکٹ کھلیں گے، کرکٹ کھیلنے پر تینوں بچوں نےکئی بار مار کھائی ہے, سب سے زیادہ مار نسیم شاہ نے کھائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے حنین اور عبید کو کرکٹ نہیں سکھائی ، عبید اور حنین نے خود کرکٹ سیکھی ہے، تینوں بیٹے کرکٹ کھیلنے کے لیے مجھ سےچھپ کر جاتے تھے,خواہش ہےکہ اب حنین اور عبید بھی پاکستان کے لیے کھیلیں۔ Post Views: 4 خبریں
خبریں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں Posted on March 31, 2024March 31, 2024 چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر عرفان دھامنہ سے ) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی سی ٹی سکین… Read More
خبریں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے Posted on March 13, 2024March 13, 2024 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مردان، کوہاٹ،مالاکنڈ،ضلع سوات اور دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مظفرآباد شہرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے… Read More
خبریں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا کل آخری دور Posted on March 17, 2024March 17, 2024 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا کل آخری دورہے،تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی،آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ… Read More