پی ایس ایل اپنے نام کرنے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا جشن، فلسطینی جھنڈے لہرا دیے Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کے جھنڈے لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا۔ پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔فتح کے بعد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کیا۔ اسلام آباد کے وکٹری لیپ کے دوران اسٹیڈیم فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ فلسطین کے جھنڈے صرف اسلام آباد کے پاکستانی کھلاڑیوں نے تھام رکھے تھے۔ Post Views: 4 خبریں
خبریں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزارت خزانہ Posted on March 19, 2024March 19, 2024 نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ… Read More
خبریں ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کے لئے خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ Posted on March 13, 2024March 13, 2024 ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کو ان کی سہ لسانی شاعری (اردو، انگریزی اور پنجابی) نیز اعلیٰ تمدنی خدمات کے اعتراف میں 9 واں خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب… Read More
خبریں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس لے لی ،معاملہ نمٹا دیا گیا Posted on March 18, 2024March 18, 2024 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت علی امین گنڈا پور کے وکیل ظہور الحسن کے معاون نے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملاقات کیلئے درخواست… Read More