پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے ، چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمن کا اعتراف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی انٹرنیٹ میں خلل پر بریفنگ ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی 500 شکایات موصول ہوتی ہیں،پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواد بلاک کرنے کی درخواست کرتا ہے،

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کردیتے ہیں،سوشل میڈیا کمپنیاں 20 فیصد مواد کو بلاک نہیں کرسکتیں،چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے، ،

کامران مرتضیٰ کا کہناتھا کہ اگر یہ غلط ہے تو حکومت 9 سال سے ہم سے انٹرنیٹ کیوں بند کراتی ہے،رولز میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دے سکتا ہے،قانون میں نہیں لکھا تو آپ انٹرنیٹ کیسے بلاک کرسکتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ میں تاریخ اور وقت بتا سکتا ہوں کب کب انٹرنیٹ بند ہوا،

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت نہیں، ہم پارلیمان ہیں،آپ سب کبھی کبھی حکومت میں رہے، چیئرمین پی ٹی اے کا کامران مرتضیٰ سے مکالمہ،سینیٹر ہمایوں مہمندکا کہنا تھا کہ رولز میں بھی صرف مواد کا ذکر موجود ہے، اسپیشل سیکرٹری وزارت آئی ٹی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کہے کسی علاقے میں تمام آن لائن مواد کو بلاک کرنا ہے، کسی علاقے میں تمام آن لائن مواد کو انٹرنیٹ بند کرکے ہی بند کیا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *