کراچی پولیس کے افسر کا بیٹا ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، حیران کن انکشافات Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے 2 ڈاکوؤں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرفتار ملزم شاہجہان اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جن میں پتا چلا ہے کہ 8 رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ معیز کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے زخمی اور قتل کیا، دوران ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا ایک ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا جب کہ ان کا گینگ کلفٹن، لیاری اور پہلوان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ ماہ قبل پہلوان گوٹھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گزشتہ سال کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کی برانچ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی جب کہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ سٹی، ایسٹ اور سینٹرل میں متعدد وارداتیں کی ہیں، ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد خیبر پختونخواہ اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا ہے۔ Post Views: 3 خبریں
خبریں امریکہ میں بھی جمہوریت کو مشکلات کا سامنا ، اگلے ممکنہ صدر کون ہونگے، کن ممالک سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ؟معروف امریکی بزنس مین نے اہم انکشافات کر دیئے Posted on March 19, 2024March 19, 2024 سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں بھی جمہوریت کو مشکلات کا سامنا ہے ، اگلے ممکنہ صدر کون ہونگے، کن ممالک سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائیگی ؟ اس حوالے سے معروف امریکی بزنس مین ، سابق صدر ٹرمپ کے دوست اور مسلمز آف امریکہ کے چیئرمین ساجدتارڑ نے… Read More
خبریں روسی صدارتی انتخابات: تیسرے روز بھی ووٹنگ، ٹرن آوٹ 67.54 فیصدتک پہنچ گیا Posted on March 17, 2024March 17, 2024 ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس میں صدارتی انتخابات کے لئے تیسرے اور آخری روز ووٹنگ جاری ہے جہاں ٹرن آوٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ماسکو سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ روس میں ووٹنگ کے اختتام سے چند گھنٹوں پہلے ووٹنگ ٹرن آوٹ 67.54… Read More
خبریں کینیڈا سے پاکستان آنیوالے شہری کے قتل کا ڈراپ سین، سسرالی قاتل نکلے ، ملزمان گرفتار Posted on March 20, 2024March 20, 2024 رحیم یار خان (ویب ڈیسک) نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں اوورسیز پاکستانی علی رضا کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ آج نیوز کے مطابق مقتول علی رضا کے سسرالیوں نے اسے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔انویسٹی گیشن پولیس نے قاتل عمیر سمیت تمام ملزمان کو… Read More