بھارتی بحریہ نے قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والا بحری جہاز بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا Posted on March 19, 2024March 19, 2024 By admin نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بحریہ نے 3ماہ قبل صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والا بحری جہاز بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بھارتی بحریہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 40گھنٹے طویل آپریشن کے بعد اس بلک کیریئر کارگو بحری جہاز پر موجود 35صومالی قزاقوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا گیا اور جہاز کا کنٹرول سنبھال کر عملے کے 17اراکین کو بازیاب کرا لیا گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بھارتی بحریہ کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد غیرقانونی اسلحہ، گولہ بارود اور ممنوعی اشیاء کی موجودگی چیک کرنے کے لیے جہاز کی تلاشی بھی لی گئی۔ جہاز کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کیے گئے آپریشن میں ڈرونز، بحریہ کے جہازوں اور میرین کمانڈوز نے حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز بین الاقوامی پانیوں میں موجود اس بحری جہاز سے ایک بھارتی جنگی جہاز پر فائرنگ کی گئی، جس پر بھارتی بحریہ حرکت میں آئی اور بھارت کے ساحل سے تقریباً2600کلومیٹر دور اس بحری جہاز کو روک لیا گیا۔ اس بحری جہاز میں صومالی قزاق تین ماہ قبل یمن میں سقوطری کے جزیرے پر 14دسمبر کو سوار ہوئے تھے۔ یہ جزیرہ صومالیہ سے لگ بھگ 240کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ Post Views: 1 خبریں
خبریں عام انتخابات میں 17لاکھ 30ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ،اعدادو شمار میں انکشاف Posted on March 13, 2024March 13, 2024 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )8فروری کے عام انتخابات کے دوران 17لاکھ 30ہزار سے زائد حق رائے استعمال کرنے والوں کے ووٹ مسترد کردیئے گئے ،گیلپ پاکستان نے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ووٹ پچھلے دو عام انتخابات کا 2.9فیصد ہیں ،یہ اعدادو شمار الیکشن کمیشن… Read More
خبریں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں: وزارت خزانہ Posted on March 19, 2024March 19, 2024 نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ… Read More
خبریں ہندوستان ریسلر سمراٹ نے پاکستانی ریسلر کوو بریڈن کو کھلا چیلنج دیا ہے Posted on March 18, 2024March 18, 2024 ہندوستان ریسلر سمراٹ نے پاکستانی ریسلر کوو بریڈن کو کھلا چیلنج دیا ہے۔ سمراٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام کے ذریے کوو بریڈن کو ریسلنگ میچ کے لئے چیلنج کر دیا۔ کوو بریڈن جن کا نام بلال آفریدی ہے لیکن انھے ریسلنگ کی دنیا میں دی کوو… Read More