تمام مقامی و بین الاقوامی سطح کے الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو روحانی تقریبات کی کوریج

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف/ سرائیکی وسیب ( نامہ نگار) شہنشاہ ولایت، جلال گنج، غوث الاغواث، جلال اعظم، منبع تجلیات وفیضان، حیدر کرار ثانی، جد امجد سادات بخاریہ برصغیر پاک و ھند حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کے 755واں سالانہ مقامی و بین الاقوامی سہ روزہ عرس مبارک بتاریخ 20،21،22 نومبر 2024ء بروز بدھ، جمعرات، جمعہ مبارک اوچ شریف،تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور سرائیکی وسیب (پاکستان) میں تقریبات کا آغاز ہوگا۔تمام مقامی و بین الاقوامی سطح کے الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو روحانی تقریبات کی کوریج کرنے کی استدعا کی جاتی ہے۔اس موقع پر روحانی مرید ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ درگاہ جلالیہ اوچ شریف مرکز تجلیات وفیضان،رحمت و برکت ہر عام و خاص کے لیے رشدوہدایت کا خوبصورت سرچشمہ ہے۔دنیا میں امن و رواداری،ترقی،خوشحالی، بین المذاہب ہم آہنگی اور تعمیرنو احترام آدمیت کا بہترین نصاب و فلسفہ جلال تصوف ہے۔اس کی پیروی سے ہرطرف اخوت و یکجہتی کی خوشبو پھیل جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *