عیدالاضحٰی کا دن مسلم سوسائٹی کے لیے باعث نجات و رحمت،ہمدردی،ایثار و قربانی کے ساتھ معاشی خوشحالی و ترقی کی نوید بھی ہے

احمدپورشرقیہ(ارشاد احمد خان ڈاھرسے) پروفیسر محمد الطاف ڈاہر صدر شعبہ سرائیکی (صدر پپلا گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب) نے عید قربان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عیدالاضحٰی کا دن مسلم سوسائٹی کے لیے باعث نجات و رحمت،ہمدردی،ایثار و قربانی کے ساتھ معاشی خوشحالی و ترقی کی نوید بھی ہے۔قربانی کا مذہبی تہوار 10 ذوالحجہ دراصل آپس میں دکھ سکھ اور خوشیاں باٹنے کا بابرکت دن ہے۔اسلام دنیا کا پرامن مذہب ہے۔اسلام کا اہم رکن حج مسلم امہ کے لیے اتحاد و تقوی کی روحانی و اخلاقی اقدار کی عملی مثالی تربیت اور نسل انسانیت کے لیے رشدوہدایت اور یکجہتی کی علامت ہے۔قربانی حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔اس کا بنیادی مقصد قرب الہی کا حصول ہے۔زکوٰۃ اور قربانی سے غریب مسلم لوگوں کی بھلائی اور اقتصادی مدد کرنا مقصود ہے۔اس سے اسلامی معاشرے،ملک و قوم کی حقیقی معنوں معاشی تعمیر نو ہوتی ہے۔صاحب ثروت امراء اللہ پاک اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے احکامات کی روشنی میں اپنا مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرکے دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرتےہیں۔قربانی کا گوشت ہر عام و خاص تک پہنچ جاتا ہے۔چمڑے کی رقم بھی غرباء، مساکین اور یتیموں میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔ہم سب کو عید قربان پر مستحقین افراد کو صرف اللہ پاک کی رحمت و رضا کے لیے عملی طور پر خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔دکھاوے اور ریاکاری سے اجتناب کرنا چاہیے۔اللہ پاک مظلوم فلسطینی ریاست کو جلد فتح یابی سے ہمکنار کرے۔مسلم امہ کو قربانی کے دن بھرپور غریب بےبس غزہ کے لوگوں کی معاشی مدد کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *