ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے مینجر محمد عمران خان نے کہا کہ عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں

ملتان- ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے مینجر محمد عمران خان نے کہا کہ عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ہمارا سٹاف بھرپور طریقے سے عوام کی خدمت کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں نواز شریف حمایت تحریک کےچیرمین ملک رمضان اعوان بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ عوام 1139 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کر وا سکتے ہیں ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کو آلائشوں والے بیگ تقسیم کر دیے ہیں شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں جانوروں کی آلائش شاپر کے بعیر ہرگز نہ پھینکیں عملاً صفائی کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان وسیٹ کمپنی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر ملک رمضان اعوان نے کہا ملتان وسیٹ کمپنی اپنی خدمات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ملتان کو بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے بہترین کارکردگی پر کمپنی کے افسران کو ایوارڈ دینے جائیں گے اس موقع پر نینا حنیف سدرہ عفت ناز اور دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *