احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (پاکستان) کی طرف سے محفل مشاعرہ 31 دسمبر 2024ء بروز منگل دن 11 بجے آڈیٹوریم فکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگؤیجز میں منعقد ہوگا۔صدارت سرائیکی مہان کلاسک شاعر پروفیسر رفعت عباس کریں گے۔مہمان خصوصی عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر انجینیر ڈاکٹر محمد کامران ہوں گے۔مہمانان اعزاز میں ڈین فکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگؤیجز پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل، چیئرمین شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ،صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن آئی یو بی پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین خان سنڈھر ہوں گے۔سرائیکی دھرتی کے شعراء کرام میں جہانگیر مخلص،امان اللہ ارشد،ڈاکٹر ذیشان اختر،شاہد عالم شاھد،غیور بخاری،ڈاکٹر اظہر کلیانی،حفیظ طاہر گھوٹیہ،الطاف ملک اور مبشر رحمان اپنا کلام پیش کریں گے۔نظامت کے فرائض اطہر لشاری ادا کریں گے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی شعبہ سرائیکی گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب(احمد پورشرقیہ)نے اپنے بیان میں کہا کہ مشاعرہ کی روایت سےانسانی اعلی اقدار،تہذیب وتمدن،حکمت و دانش،
،تصوف،ثقافت،تاریخ،زبان و ادب میں نکھار پیدا ہوتاہے۔سماج،ملک و قوم میں شعورکی آگاہی وآبیاری پروان چڑھتی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میری مادر علمی ہے۔اس ادارے نے دنیا میں تحقیق و تنقید کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ ہمیں اپنے ادارے پر فخر ہے۔