کرم میں حالات کشیدہ،، دکانوں کو تالےلگ گئے، تعلیمی ادارے بند، بینکوں سے پیسے ختم

کرم (نیوزڈیسک) کرم کی مرکزی شاہراہ 73 دن سے بند ۔ اشیائے خورونوش، تیل، ایل پی جی کی سپلائی معطل ۔ بینکوں میں پیسے بھی ختم ہوگئے ۔ دکانوں اور کمرشل پلازوں کو تالے لگ گئے، جبکہ اشیائے ضروریہ نہ ملنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے، چار لاکھ آبادی محصور ہوکر رہ گئی۔ ادویات نہ ملنے کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔بینکوں میں پیسے نہ ہونے کے باعث شہر میں اے ٹی ایمز بھی بند ہوگئے ۔ فیول بھی کہیں دستیاب نہیں۔

اپرکرم میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی تاحال نہیں کھل سکے۔خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ایمرجنسی ادویات لے کر پارا چنار پہنچ گیا۔ مشیر صحت کے مطابق ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادویات پہنچائی گئیں۔ ضلع کرم کے اسپتالوں میں دواؤں کی فراہمی یقینی بنادی۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر سے لے کر آج تک پاراچنار ٹل واحد مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت اور ٹریفک کیلئے بند ہے، پاراچنار کا دیگر اضلاع کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، جس کے باعث اپر کرم کو ڈھائی ماہ سے کسی قسم کی سپلائی نہیں ہو رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *