نازیبا ویڈیو پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے حال ہی میں لیک ہونے والی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے اس ویڈیو کو جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا ہے۔ مناہل کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے والوں کے خلاف انہوں نے FIA میں شکایت درج کروائی ہے، اور انہیں امید ہے کہ یہ شخص جلد پکڑا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو کی وجہ سے وہ اور ان کی فیملی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور ان کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں جیسے پہلے کرتے تھے۔

مناہل نے اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ وہی شخص کر سکتا ہے جسے اپنی ماں یا بہن کی عزت کا خیال نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *