احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) شہنشاہ ولایت جد امجد سادات بخاریہ برصغیر پاک و ھند حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع سرائیکی وسیب اوچ شریف مدینہ السادات ضلع بہاولپور کے مقام پر 755 واں مقامی و بین الاقوامی ویں سہ روزہ سالانہ عرس مبارک رواں سال 2024ء 20،21،22 نومبر بروز بدھ،جمعرات،جمعہ مبارک کے حوالے سے روحانی مرید ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حیدر کرار ثانی، جلال گنج ہستی حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع نے اپنی روحانی تجلیات،فیض و برکات سے پورے خطے میں کلمہ حق لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ سے محبت وامن کی اسلامی تعلیمات کی خوشبو ہر طرف پھیلادی۔حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شڪر رحمتہ اللہ علیہ، حضرت عثمان مروندی لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ جیسی خوبصورت روحانی ہستیوں نے بھی اوچ شریف حضرت سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع سے فیض و برکات حاصل کیں۔اولیاء اللہ کرام کے مزارات و آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے مراکز ہیں۔ان کے سالانہ عرس مبارک پر حکومت پاکستان سرکاری چھٹی،جلال الدین سرخ پوش ایکسپریس ٹرین،الجلال سرخ پوش بخاری ہسپتال،
،الجلال کیڈٹ کالج، سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف(قراد پنجاب اسمبلی بذریعہ ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن ایجنڈا کا حصہ بن چکی ہے)کے فوری قیام کا اعلان کرے۔روضہ مبارکہ کی فوری تعمیر نو پروجیکٹ کے احکامات جاری کیے جائیں۔اوچ شریف ورلڈ ہیرٹیج آثارقدیمہ کا حامل شہر ہے۔دنیا میں تصوف کی بدولت ہی امن و ہم آہنگی مذاہب کے فلسفے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔سیاحوں و عقیدت مندوں کی جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے اقوام متحدہ و ورلڈ بنک اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے فوری گرانٹ جاری کرے۔