قومی شاعر ڈاکٹر محمد اقبال سیالکوٹی کے یوم پیدائش 9 نومبر کے حوالے سے چھٹی منائی جارہی

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بین الاقوامی لینگویج سرائیکی زبان وادب اور جدید سرائیکی شاعری صنف غزل کی مہاندری شخصیت سرائیکی قومی شاعر محمد اقبال سوکڑی ریٹائرڈ سکول ٹیچر آج بروز ہفتہ 9 نومبر 2024ء کو سرائیکی دھرتی دمان لٹل یونان،تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان کے علاقے سوکڑ میں انتقال کرگئے۔ان کے اچانک انتقال پر سرائیکی وسیب میں ہر سوں دکھ و غم کا سماں پیدا ہوگیا۔اس موقع پر صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی(گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ)نے کہا کہ آج ملک بھر قومی شاعر ڈاکٹر محمد اقبال سیالکوٹی کے یوم پیدائش 9 نومبر کے حوالے سے چھٹی منائی جارہی ہے۔تقریبات قومی سطح پر منعقد کی جارہی ہیں۔ علامہ اقبال کا سرائیکی سابق ریاست بہاولپور کے ساتھ ادبی و روحانی تعلق تھا۔سرائیکی قوم کے مہان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رح کا کلام آفاقیت ہروقت پڑھتے تھے۔آپ ریاست بہاولپور سے وظیفہ بھی لیتے تھے۔آپ کے فلسفہ خودی نے مسلم دنیا میں قومی تحریک اجاگرکی۔شاعر، صوفی اور ادیب ہمیشہ دنیا میں امن و محبت، صبروتحمل، برداشت،احترام آدمیت،ہمدردی،محنت و ایمانداری کےپیغام کا داعی ہوتا ہے۔سرائیکی وسیب محمد اقبال سوکڑی کے بچھڑنےکا غم منایا جا رہا ہے۔خوشی و غمی دونوں آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔سماج میں علمی،فکری،تربیتی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے ہمیں اپنے اسلاف شعراء کرام کے فلسفے کو نوجوان نسل کے ساتھ عام کرنےکی اشد ضرورت ہے۔سرائیکی شاعر سئیں اقبال سوکڑی کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اقبال سوکڑی لٹریری انسٹیٹیوٹ قائم ہوناچاہیے۔پورا سرائیکی وسیب اپنے اقبال کو سرخ سلام پیش کرتا ہے۔

زندگی دی بھیک منگنی پئے گئی اے دری دوزخ دی لنگھنی پئے گئی وت کوئی منکر ہے رب دی ذات دا وت غزل کعبے تے ٹنگنی پئے گئی

نئیں موت دے ماریں مر سڳدا
اقبال ہمیشاں راہسی*

ساہ جیندی امانت ہے چلو اوندے حوالے
اے وی تاں میڈے سر تئیں وڈا بار کھڑا ہا

آہدیاں ہن ڈیکھیں سانول نکھڑ ویسیا
ہن تاں سینگیاں میکوں کال واتیاں لگن
شالا تیکوں وی ساڈے جگارے ملن
شالا تیڈیاں وی چھت نال چھاتیاں لگن۔

میں کنوں انَڄ تھی میݙی صورت کِنوں بیزار تھی
میں کݙاں آکھیے جو میݙے غم دا حصے دار تھی
زندگی پاݨی دا ٻُک نئیں چَھݨ ونجیں انگلیں وچوں
زندگی اوکھا سفر ھے کہیں نہ کہیں دا یار تھی
اقبال سوکڑی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *