کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق مشی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لائیو براڈکاسٹ کے دوران اپنی کرسی سے توازن کھو کر نیچے گر جاتی ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں، وہ اپنے فون سے سیلفی لینے کیلئے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور صوفے سے نیچے گر پڑتی ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ کے ہاتھ سے فون بھی زمین پر کا گرتا ہے، عملہ فوراً مشی خان کی جانب دوڑ لگاتا ہے انہیں سہارا دے کر صوفے پر بٹھاتا ہے۔
اس پورے سانحے میں مشی خان سوری کے الفاظ ادا کرتی رہیں جبکہ شرمندگی سے بچنے کیلئے انہوں نے قہقہوں کا سہارا لیا۔