اردو یونیورسٹی کراچی کے عباس علی بلوچ کو تنخواہ مانگنے پر انتظامیہ کی جانب سے شوکاز اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں

اردو یونیورسٹی کراچی کے عباس علی بلوچ کو تنخواہ مانگنے پر انتظامیہ کی جانب سے شوکاز اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں ( زبیدہ پروین اعوان )
پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ بلوچستان صدر سبی ڈویژن میڈم زبیدہ پروین اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے سینئر رہنما و سابق سیاسی اسیر کامریڈ وارث علی بلوچ کے صاحبزادے عباس علی بلوچ کو تین ماہ سے رکی ہوئی تنخواہ مانگنے پر عباس علی کو وائس چانسلر اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس نے شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اور نوکری سے نکالنے اور سنگین نتائج کی دھمکی دی جس ہم پرزور مذمت. کرتے ہیں ہم اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو واضع کرتے ہیں اور خواتین ونگ بلوچستان مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر وائس چانسلر اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس عباس علی بلوچ کے خلاف جاری شوکاز نوٹسز فوری واپس کرے اور ملازمین کی تمام واجبات تین ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں دیں ورنہ پورے بلوچستان میں وائس چانسلر اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے خلاف نہ رکنے والا احتجاج جاری ہوگا جو ملازمین کا حق ہے میڈم زبیدہ پروین اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ اردو یونیورسٹی کے ملازمین کے حقوق کیلئے احتجاج کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *