احمد پور شر قیہ ( نامہ نگار ) ساؤتھ پنجاب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام سماجی ادارہ گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ اور سماج ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے طلبہ ونگز کے کارکنان کے قائدین نے شرکت کی اس یوتھ کنونشن میں طلبہ نےتعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے ڈیمانڈ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن سابق ممبر پنجاب اسمبلی قاضی بیرسٹر قاضی عدنان فرید نے کہا کہ سیاسی کلچر میں روادار ی کے قیام کے لئے یوتھ کا کلیدی کردار ہے۔تمام سٹوڈنٹ سیاسی رہنما پاکستان میں قیام عمل اور سیاسی پولرائزیشن کی خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔ اس موقع پر طالبہ فاطمہ شاہد نے کہا کہ ایک دوسرے کی بات نہ سمجھنے کی صورت میں عدم برداشت پیدا ہوتی ہے ۔جس کے لیے ضروری ہے کہ سوسائٹی میں امن قائم کیا جائے صوبیہ یعقوب نے کہا کہ خاص قسم کا نقطہ نظر اور اپنی مرضی دوسرے پر ٹھونسنے کی وجہ سے ہمارا معاشرہ انتشار کا شکار ہو رہا ہے۔محمد مزمل نے کہا کہ ٹیچرز کی کمی سے تعلیمی اداروں میں بہت فقدان ہے اور حکومت کی اولین ترجیح تعلیم کی بجائے کچھ اور ہے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنما عمر گھوڑی نے کہا کہ پاکستان میں ائی ٹی کی فیلڈ میں بہت سے مواقع میسر ہیں۔ لیکن پاکستان میں رول اف لا کی ضرورت ہے ۔طالب علم رہنماؤں فاطمہ رشید نے کہا کہ پاکستان میں پولیٹیکل نظریات رکھنے چاہیے ۔لیکن ایک دوسرے پر فیصلہ ٹھونسنا نہیں چاہیے۔ اس موقع پر محمد فیصل اسسٹنٹ پروفیسر اور عمیر حیدر رحمان نے کہا کہ معاشرے میں تفرقہ اور سیاسی پولرائزیشن بڑھ چکا ہے جس کی کمی کے لیے مل جل کر کوشش کرنی ہوگی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اغا محمد سلیم نے کہا کہ سوشل میڈیا کا بہت بڑا عمل دخل ہے ۔پاکستان میں اس سلسلے میں قانون سازی ضروری ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے حافظ محمد شفیق نے کہا کہ مسلمان دین سے جڑے ہوئے ہیں اور تمام سائنسی مضامین کی ابتدا مسلمانوں سے ہوئی ہے تنظیم کے صدر شیخ عزیز الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں تعصب کی سزا ہونی چاہیے قانونی طور پر انہیں باندھا جائے تاکہ پاکستان میں عدم برداشت کے رویے کو ختم کیا جا سکے ۔مہمان خصوصی قاضی عدنان فرید نے کہا کہ اختلاف راے ایک جمہوری حق ہے لیکن اس کا بھی ایک حد ہوتی ہے اور پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے تمام نوجوان یوتھ اس حد کو پار کرنے میں لگے ہوئے ہیں کسی کے ایک میسج سے ملک بھر میں تفرقہ پیدا ہو سکتا ہے ۔اس لیے پہلے سوچا سمجھا جائے پھر اس پر عمل درامد کیا جائے تاکہ سیاسی پولرائزیشن میں کمی ہو سکے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکری سینٹرل ایگزیکٹر کمیٹی کے رکن سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید، جمعت علماء اسلام کے حافظ محمد شفیق پاکستان پیپلز پارٹی کے اغا محمد سلیم نے طلبہ و طالبات کے چارٹر اف ڈیمانڈ کو وصول کیا اور نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ گورننس کے مسائل کے حل کے لیے حتی المقدور کوشش کریں گے۔اس کنونشن کا انعقاد سماجی ادارہ گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسایٹی نے کیا تھا جو ساؤتھ پنجاب اوریجنل نیٹ ورک فافن نیٹ ورک کی ممبر تنظیم ہے۔ جس کا انتظام سماج ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن چلا رہی ہے۔