سہ روزہ سالانہ عرس مبارک حضرت سلطان الفقراء حضور سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع درگاہ جلالیہ اوچ شریف نومبر 2024ء بروز بدھ،جمعرات،جمعہ مبارک نومبر 20،21،22 سے تقریبات کا آغاز

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) شہنشاہ ولایت، حیدر کرار ثانی،قطب الاقطاب، سلطان الفقراء،شیخ الاسلام،جلال گنج،جد امجد سادات بخاریہ جنوبی ایشیا حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع کے 755واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک بتاریخ 20،21،22 نومبر 2024ء کےحوالے سے سجادہ نشین درگاہ عالیہ جلالیہ برصغیر پاک و ھند سئیں مخدوم الملک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری و ولی عہد درگاہ جلالیہ مخدوم زادہ سید غلام حسن بخاری المعروف چن سئیں بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیشہ سے قرآن پاک،شریعت محمدیہ اہل بیت محمد صلی اللہ علیہ والہ والسلام وصحابہ کرام علیہم اجمعین کے بعد اولیاء اللہ کرام نے دین اسلام کی اشاعت میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔صوفیاء کرام ہمیشہ انسانیت کی بھلائی و خدمت میں پیش پیش رہے۔برصغیر پاک وہند میں بخاری سادات اوچ شریف کی عالمگیر روحانی ہستی حضرت شیر شاہ سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع نے اپنی پوری زندگی مخلوق خدا کو فیض دیا۔حق سچ کا پرچم بلند کیا۔امن و رواداری کا درس دیا۔آپس میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیا۔عدل و انصاف،پیار،ہمدردی ومحبت کے فکری فلسفے کو عام کیا۔اولیاء اللہ کرام کے مزارات روحانیت اور رشدوہدایت کے خوبصورت چشمےہیں۔دنیا میں خوشحالی کے فروغ اور جنگ کے خاتمے کیلئے ہم سب کو فلسفہ تصوف جلال کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔غزہ فلسطین میں فوری امن قائم ہوناچاہیے۔نفرت و بغض کو اخوت،رواداری،مذہبی ہم آہنگی،بھائی چارہ اور احترام انسانیت کے فلسفے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو صرف فلسفہ جلال روحانیت سے ختم کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتےہیں کہ عرس مبارک کے موقع پر سرکاری چھٹی،الجلال کیڈٹ کالج، الجلال ایکسپریس ٹرین،الجلال انٹرنیشنل لینگؤیجز صوفی ازم انسٹیٹیوٹ،الجلال ہسپتال،سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری ع صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کا قیام عمل میں لایا جائے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی روشن تعلیمات کو قومی نصاب کا حصہ بھی بنایا جائے۔تاکہ نوجوان نسل اپنی زندگیوں میں سکون واطمینان قلب پیدا کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *