اوچ شریف (نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری معتدد دکانداروں اور ریڑھی والوں کو جرمانے اور دکانیں سیل تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کی سب تحصیل اوچ شریف میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال کی اوچ شریف ، خیرپور ڈاھا ، کوٹلہ موسی خان ، ہتھیجی میں کئی دکانوں پر جا کر اشیائے خوردنوش کے ریٹس اور وزن چیک کئے اور اس دوران متعدد کو جرمانے اور کئی دوکانداروں کو جرمانہ اور وارننگ دی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردنوش کو یقینی بنایا اور فروخت کیا جائے اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر اویزاں کیا جائے اور صفائی کا بھی خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ گراں فروشی اور زخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں وہ قومی مجرم ہیں جن کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ان کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی امیر ہو یا غریب تاجر ہو یا کوئی سبزی کی ریڑھی والا ہو یا دکاندار میری نظر میں سب برابر ہیں مگر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر چاہے کوئی بھی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اس دوران مقامی صحافی خواجہ شیر علی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزت دینے والا میرا رب ہے اور میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا مخالفین جتنا مرضی پروپگنڈا کر لیں میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانت داری سےسرانجام دیتا رہوں گا۔