سیاسی و علمی فہم و فراست کا دوسرا نام جمعیت علماء اسلام کے مخلص رہنماء مولوی اسرار کے خدمات

تحریر: محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے جمعیت کے صوبائی امیر کے فرزند جمعیت علمائے اسلام کے قداور اور تہذیب یافتہ شخصیت مولوی اسرار غیر معمولی خوبیوں کے حامل انسان ہیں۔ موصوف ایمانداری اور دیانتداری کی بدولت جمیعت علماء اسلام پارٹی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔علم و دانش کے مالک مولوی اسرار کے عادات، مزاج اور طبیعت میں ہمیشہ ٹھہراؤ ہوتا ہے انہوں نے کھبی بھی عجلت، جلد بازی اور غلط فیصلوں کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ وہ سمجھ داری، فہم وفراست، ہوش مندی اور سوچ بچار کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔مولوی اسرار اپنی ملک اور اس میں تمام بسنے والے لوگوں سے بے حد پیار اور انھیں عزیز رکھتے ہیں۔ اپکی اسی انسانیت دوست رویہ نے انہیں عوامی سطح پر قابل رشک مقبولیت سے نوازا ہے۔ ان کی نظریاتی سیاست کی وجہ سے سیاسی کارکن انہیں اپنا ائیڈیل مانتے اور گردانتے ہیں۔

مولوی اسرار حسن اخلاق کے مالک ہیں۔مولوی اسرار کا حسن اخلاق کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پارٹی کے تمام معزز علماء کرام اور رہنماوں کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی کے تمام کارکنان سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔ پارٹی کے تمام کارکنوں سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ اور پارٹی سے وفاداری اور وابستگی ان کے خون میں شامل ہیں۔ آگر پارٹی کا کوئی شخص یا کارکن بیمار پڑ جائے تو ان کا عیادت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ خدانخواستہ اگر پارٹی کا کوئی ممبر یا کارکن کسی بھی مشکل میں پھنس جاے تو مولوی اسرار سب سے پہلے ان کے حال احوال اور ہر طرح کی مشکل سے نکالنے کے لیے ان کے پاس پہنچتا ہے۔ اگر کوئی کارکن ہسپتال میں داخل ہو اور ان کو علاج کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی میں تاخیر یا مشکلات کا سامنا ہو تو بھی مولوی اسرار ان کے خدمت میں ہمیشہ مصروف عمل رہتا ہے۔ پارٹی کا کوئی بھی رکن کسی بات پر غصہ ہو جائے یا برا بھلا کہہ جائے تو بھی مولوی اسرار دل پر نہیں لیتا۔ وہ ہنسی خوشی اور مہذب انداز میں کارکن کو صرف جواب دیتا ہے اور اس کے کام اور مشکلات کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کرتا ہے ۔

مولوی اسرار کو بخوبی علم و یقین ہے کہ کارکنان ہی پارٹی کے اصل اثاثہ ہیں اور جمعیت علمائے اسلام ہی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ موصوف جمعیت علمائے اسلام پارٹی کے کارکنوں کے لیے کبھی بھی اپنے دل میں بغض عناد نہیں رکھتا ہے اور انہیں اپنے خاندان کے افراد کی طرح دلعزیز رکھتے ہیں ۔ اور ہمیشہ خوش اسلوبی اور خندہ پیشانی کے ساتھ ہر انسان کے ساتھ پیش آتے رہتے ہیں۔ اسی وجہ سے جمیعت علمائے اسلام پارٹی کے تمام سینر اور جونیئر رہنما سمیت ہر کارکن ان سے بہت خوش نظر آتے ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ جمیعت علمائے اسلام پارٹی کے تمام کارکنان کے دلوں میں ان کے لیے عزت و احترام ہیں۔

مولوی اسرار اپنے خدمت گاری, فرمانبرداری اور سلجھے ہوئے ایک اچھے انسان کی خصوصیات رکھنے والا ایماندار شخصیت کے طور پر پارٹی میں پہچانا اور جاننا جاتا ہے ۔ مولوی اسرار کہتے ہیں کہ پارٹی کے ہر کارکن پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کا احترام اور عزت نفس کا خیال کریں۔ گفتگو مدلل اور شائستہ ہو کسی کی دل ازاری مقصود نہ ہو الفاظ کا چناؤ ایسا ہو جس سے ایک سیاسی کارکن کی عمدہ خاندانی پرورش ، سیاسی تربیت ، تعلیم اور شعور کی جھلک دکھائی دیتی ہو۔ مولوی اسرار پارٹی میں خدمت اور قربانی دینے کے حوالے سے ہردلعزیز شخصیت کے طور بھی مشہور ہیں۔ کیونکہ جب بھی کارکنوں کو جو بھی مشکلات درپیش ہوجاتے ہیں تو مولوی اسرار صف اول کا کردار ادا کرتاہے۔ موصوف تحصیل مسلم باغ ، ضلع قلعہ سیف اللہ کے عوام کو روبرو مشکلات کو حل کرنے میں بھی ممتاز مقام کا کردار ادا کرتا چلے آرہے ہیں۔ خاص طور پر غریب لوگوں کی نوکریاں کا مسلہ ہو ، جائز کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کوئی مسئلہ درپیش ہو ، مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کاموں کے حوالے سے درپیش کوئی مشکل ہو ، تعلیم اور صحت سمیت تمام تر مسائل کو متعلقہ فورم پر اٹھاتے ہیں جو کسی بھی سیاسی رہنماء کی قابل فخر صفت ہے۔

جمعیت علمائے اسلام پارٹی بلوچستان میں ایک فعال جماعت کی حیثیت سے بلوچستان کے عوام کے تمام مِحْرومْیَیوں اور ان کے جائز حقوق دلوانے میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جمیعت علمائے اسلام ہی واحد سیاسی پارٹی ہے جن سے بیواؤں، غریبوں، یتیموں ، لاچاروں اوردیگرمظلوموں کی امیدیں وابستہ ہیں۔ علاقے کے عوام مولوی اسرار کے حسن اخلاق، ایمانداری ، دیانتداری اور پارٹی سے وفاداری پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ اور پارٹی کے تمام رہنما اور کارکنان مولوی اسرار کے خدمت، عاجزی ، انکساری اور جماعت کے لیے لازوال کردار کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ انہیں سیاسی بصیرت رکھنے پر مولوی اسرار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *